کندی سرینواس ریڈی کی سالگرہ پر کانگریس ٹاؤن صدر خضر پاشاہ کی مبارکباد، صحت، درازیٔ عمر اور کامیاب سیاسی مستقبل کے لیے نیک تمنائیں

کندی سرینواس ریڈی کی سالگرہ پر کانگریس ٹاؤن صدر خضر پاشاہ کی مبارکباد، صحت، درازیٔ عمر اور کامیاب سیاسی مستقبل کے لیے نیک تمنائیں

عادل آباد، 4 اگست (تلنگانہ وائس نیوز)  کانگریس پارٹی کے عادل آباد ٹاؤن صدر اور سینئر رہنما خضر پاشاہ نے حلقہ اسمبلی عادل آباد کے کانگریس پارٹی انچارج کندی سرینواس ریڈی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحت، درازیٔ عمر اور کامیاب سیاسی مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خضر پاشاہ نے کہا کہ کندی سرینواس ریڈی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں اور آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کندی سرینواس ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

 

Advertising