کندی سرینواس ریڈی کی سالگرہ پر وارڈ 32 کے نمائندہ کونسلر پرویز کی مبارکباد، صحت، درازیٔ عمر اور کامیاب سیاسی مستقبل کے لیے نیک تمنائیں

عادل آباد، 4 اگست (تلنگانہ وائس نیوز)حلقہ اسمبلی عادل آباد کے کانگریس پارٹی انچارج کندی سرینواس ریڈی کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس پارٹی کے وارڈ نمبر 32 کے نمائندہ کونسلر پرویز نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، درازیٔ عمر اور کامیاب سیاسی مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پرویز نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ کندی سرینواس ریڈی عوامی خدمت کے لیے مخلصانہ انداز میں کام کر رہے ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں کانگریس پارٹی عادل آباد میں مزید مضبوط ہوگی اور عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ترقی اور فلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے ایک بار پھر کندی سرینواس ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی، خوشحالی اور درازیٔ عمر کے لیے دعا کی۔

Advertising