عادل آباد کے وارڈ 33 کے این آر آئی کونسلر محبوب کی جانب سے کندی سرینواس ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد، صحت، کامیابی اور روشن سیاسی مستقبل کے لیے نیک تمنائیں

عادل آباد، 4/ اگست (تلنگانہ وائس نیوز) کانگریس پارٹی کے عادل آباد وارڈ نمبر 33 شانتی نگر کے این آر آئی کونسلر محبوب نے حلقہ اسمبلی عادل آباد کے کانگریس پارٹی انچارج کندی سرینواس ریڈی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحت، درازیٔ عمر اور کامیاب سیاسی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کونسلر محبوب نے کہا کہ کندی سرینواس ریڈی عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ مسلسل عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں اور اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور خلوص کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کندی سرینواس ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی مزید مستحکم ہوگی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرے گی۔

Advertising