11ویں تلنگانہ ریاستی ڈینٹل کانفرنس کے پوسٹر کی ضلع کلکٹر کے ہاتھوں رونمائی

11ویں تلنگانہ ریاستی ڈینٹل کانفرنس کے پوسٹر کی رونمائی

عادل آباد، 5 اگست(تلنگانہ وائس) ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے منگل کے روز کلکٹریٹ کے اجلاس ہال میں انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) عادل آباد کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی 11ویں تلنگانہ ریاستی ڈینٹل کانفرنس کے پوسٹر کی رونمائی انجام دی۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل کلکٹر آر۔ ایس۔ چترو، ڈپٹی کلکٹر ونشی کرشنا، اُٹنور آر ڈی او موہن سنگھ، رِمز ڈائریکٹر ڈاکٹر جئے سنگھ راتھوڑ، آئی ڈی اے کے عہدیداران سمیت ڈاکٹر عبدالسمیع الدین، دیگر ڈاکٹرس اور دیگر متعلقہ عہدیداران و معززین شریک تھے۔