سونالا میں "سنگھٹن سرجن ابھیان” پروگرام، کانگریس کو گراس روٹ سطح پر مضبوط بنانے پر زور

سونالا میں "سنگھٹن سرجن ابھیان” پروگرام، کانگریس کو گراس روٹ سطح پر مضبوط بنانے پر زور

عادل آباد۔5/اگست(تلنگانہ وائس نیوز) کانگریس پارٹی کی تنظیمی مضبوطی کے مقصد سے جاری "سنگھٹن سرجن ابھیان” کے تحت سونالا منڈل مرکز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں سابق رکن پارلیمنٹ سوئم باپوراؤ، ضلع کانگریس صدر نریش جادھو اور بوتھ اسمبلی حلقہ کے کانگریس انچارج آڈے گجیندر نے شرکت کی۔

اس موقع پر کانگریس قائدین اور کارکنوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے منڈل کمیٹیوں کی تشکیل اور پارٹی کی تنظیمی مضبوطی کے سلسلے میں رہنما خطوط جاری کیے گئے۔

Advertising

بوتھ کانگریس انچارج آڈے گجیندر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی منڈل کمیٹیوں کی تشکیل میں کسی بھی قسم کے گروہی اختلافات کو جگہ نہ دی جائے بلکہ تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے سماجی انصاف کے جذبے کے تحت شفاف انداز میں کمیٹیوں کی تشکیل پر زور دیا۔

Advertising