مہاراشٹرا میں گانجہ کی کاشت بے نقاب، 14 پودے اور 10 گرام خشک گانجہ ضبط

مہاراشٹرا میں گانجہ کی کاشت بے نقاب، 14 پودے اور 10 گرام خشک گانجہ ضبط

عادل آباد، 4 اگست(تلنگانہ وائس نیوز) عادل آباد ضلع میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران بیلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مہاراشٹرا کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضے سے 10 گرام خشک گانجہ برآمد کیا گیا، جبکہ اس کی نشاندہی پر مہاراشٹرا میں واقع زرعی زمین سے 14 گانجہ کے پودے بھی ضبط کر لیے گئے۔

جینتھ سرکل انسپکٹر جی شراون کی نگرانی میں، بیلا ایس آئی مدھو کرشنا کو موصولہ خفیہ اطلاع پر بیلا مارکیٹ یارڈ کے قریب تلاشی مہم چلائی گئی۔ پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو قابو میں لے کر تلاشی لی گئی، جس کے دوران اس کے پاس موجود پلاسٹک کے تھیلے سے 10 گرام خشک گانجہ برآمد ہوا۔

دورانِ تفتیش ملزم نے اپنی شناخت بھیما گووند آترم (61) ولد گووند آترم، ساکن ٹپّا گاؤں، کورپن تعلقہ، ضلع چندرپور (مہاراشٹرا) کے طور پر بتائی۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی زرعی زمین میں کپاس کی فصل کے درمیان گانجہ کی کاشت کرتا تھا اور اسے خشک کرکے مہاراشٹرا اور تلنگانہ میں فروخت کرتا تھا۔

Advertising

ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے مہاراشٹرا میں اس کی زرعی زمین پر چھاپہ مار کر 14 گانجہ کے پودے بھی ضبط کر لیے۔ بیلا پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertising

 

Advertising