حیدرآباد کے سعیدآباد اسٹیل برج اور موسیٰ رام باغ برج کا وزراء نے کیا معائنہ، جلد افتتاح کا اعلان

حیدرآباد، 5 اگست (تلنگانہ وائس)ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و بی سی بہبود پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

بدھ کے روز وزیر محمد اظہرالدین، سرکاری مشیر وی ہنمنتھا راؤ، ارکانِ اسمبلی احمد بن عبداللہ بلالہ اور کالیرو وینکٹیش کے ہمراہ انہوں نے نو تعمیر شدہ سعیدآباد اسٹیل برج اور موسیٰ رام باغ برج کا معائنہ کیا۔

Advertising

اس موقع پر پونم پربھاکر نے بتایا کہ حیدرآباد کا طویل عرصے سے زیر التوا سعیدآباد اسٹیل برج منصوبہ 680 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ یہ پل چنچل گوڑہ جیل سے اویسی ہاسپٹل تک تعمیر کیا گیا ہے جبکہ ایک اضافی راستہ چمپاپیٹ تک جوڑا گیا ہے۔

Advertising

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جلد ہی اس پل کا افتتاح کریں گے۔ اس سے سنتوش نگر، سعیدآباد، چنچل گوڑہ اور اطراف کے علاقوں کے عوام کو آمد و رفت میں بڑی سہولت حاصل ہوگی اور سفر کا وقت نمایاں طور پر کم ہوگا۔

اشتہار۔۔۔۔۔Advertising 

وزیر نے بتایا کہ سعیدآباد اسٹیل برج کے ساتھ ساتھ موسیٰ رام باغ برج کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو دونوں پلوں سے منسلک سڑکوں کو کشادہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ان دیرینہ منصوبوں کی تکمیل میں خصوصی دلچسپی لی ہے۔

اشتہار۔۔۔۔۔۔Advertising 

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جا رہا ہے، جبکہ کے بی آر پارک کے قریب فلائی اوور کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے کہ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے نجات ملے اور سفر آسان ہو۔

وزیر محمد اظہرالدین نے کہا کہ حیدرآباد میں ٹریفک جام کو کم کرنے کے مقصد سے منصوبہ بند انداز میں فلائی اوور تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک کے دباؤ والے مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور عوام کی سہولت کے لیے مزید فلائی اوور تعمیر کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Advertising

اس موقع پر جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنان، ضلع کلکٹر ڈاکٹر پریانکا آلا، انجینئرنگ حکام، کنٹریکٹرس اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔