پریس نوٹ
عادل آباد، 5 اگست 2026 (تلنگانہ وائس)
50 سالہ انتظار ختم، کلکٹر کی خصوصی مداخلت سے کسان خاتون کو 4 ایکڑ اراضی کا حق ملا
برسوں سے زیرِ کاشت زمین پر قانونی حق نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنے والے ایک کسان خاندان کو آخرکار انصاف مل گیا۔ میڈی گوڑہ کی رہنے والی بھاونے پاروتی بائی کو ماضی میں ساتنالا منڈل کے مانگورلہ شیوار میں سروے نمبر 35 کے تحت پٹہ تو جاری کیا گیا تھا، لیکن زمینی سطح پر اس اراضی کا قبضہ نہیں دیا گیا تھا۔

یہ معاملہ ضلعی حکام نے کلکٹر راجَرشی شاہ کی توجہ میں لانے پر جامع سروے کرایا گیا اور حقائق کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں پرانے سروے نمبر 35 کے پٹے کو منسوخ کرتے ہوئے، موجودہ زیرِ کاشت سروے نمبر 59 میں واقع 4 ایکڑ اراضی کو باضابطہ طور پر الاٹ کرتے ہوئے احکامات جاری کیے گئے۔
تقریباً نصف صدی پرانے مسئلے کے حل ہونے پر مستفید کسان خاندان نے بدھ کے روز کلکٹر کے کیمپ دفتر میں ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ستنال منڈل کے تحصیلدار راما راؤ، مستفید خاتون کے بیٹے بھاونے دتو اور دیگر موجود تھے۔

