پریس ریلیز
عادل آباد۔10/ اگست 2026 – (تلنگانہ وائس نیوز)
بے روزگار نوجوانوں کے لیے سنہری موقع، TCS میگا کیمپس ڈرائیو
ضلع کلکٹر راج رشی شاہ
عادل آباد ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو معروف آئی ٹی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (TCS) میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے TASK اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ زیر اہتمام 11 اگست (منگل) کو میگا کیمپس ڈرائیو کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ یہ میگا کیمپس ڈرائیو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک عادل آباد شہر کے نلندہ ڈگری کالج میں منعقد ہوگی۔
Advertising

انہوں نے بتایا کہ 2024، 2025 اور 2026 میں B.A، B.Com اور B.Sc ڈگری مکمل کرنے والے یا رواں سال ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ اس ڈرائیو کے لیے اہل ہوں گے۔
Advertising
کلکٹر نے اہل نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔
Advertising

امیدوار سرکاری اعلان میں دیے گئے QR کوڈ کو اسکین کرکے یا https://surl.li/aoenxf لنک کے ذریعے پیشگی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

کیمپس ڈرائیو سے متعلق مزید معلومات کے لیے 9502786438، 9849913061 نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار ضلع روزگار افسر سے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
Advertising


