محمد رضوان کو بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری

محمد رضوان کو بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ سے نوازا گیا

عادل آباد، 15 اگست (تلنگانہ وائس) رمس سوپر اسپیشالیٹی اسپتال میں محکمۂ صحت کے تحت بہترین خدمات انجام دینے پر محمد رضوان کو بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یومِ آزادی کے موقع پر عادل آباد پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں ریاستی حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے محمد رضوان کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔

محمد رضوان کو یہ اعزاز رمس ڈائریکٹر ڈاکٹر جئے سنگھ راتھوڑ کی سفارش پر دیا گیا۔ تقریب میں ضلع کلکٹر راجرشی شاہ، ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس اور رمس ڈائریکٹر ڈاکٹر جئے سنگھ راتھوڑ سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے۔

محمد رضوان کو بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ ملنے پر دوست و احباب اور رشتہ داروں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Advertising

Advertising

Advertising