ایڈوکیٹ ایم اے بصیر کی محمد علی شبیر سے ملاقات آئینی اقدار، تعلیم اور سماجی بہبود کے امور پر تبادلہ خیال

ایڈوکیٹ ایم اے بصیر کی محمد علی شبیر سے ملاقات

آئینی اقدار، تعلیم اور سماجی بہبود کے امور پر تبادلہ خیال

عادل آباد.15/اگست (تلنگانہ وائس نیوز) عادل آباد کے ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے تلنگانہ حکومت کے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی بہبود کے مشیر محمد علی شبیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سماجی بہبود، تعلیم، مساوات، انصاف اور آئینی اقدار سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے محمد علی شبیر کو شال پیش کی اور دستورِ ہند کی ایک کاپی بھی پیش کی۔ انہوں نے بنیادی حقوق کے تحفظ، مساوات اور انصاف کے اصولوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں آئینی شعور پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر عادل آباد کی طالبہ گلناز فاطمہ کی تعلیمی کامیابی کا بھی ذکر ہوا۔ گلناز فاطمہ نے OC زمرے سے تعلق رکھنے کے باوجود LAWCET کے ذریعے لاء کالج میں مفت نشست حاصل کی ہے۔

گلناز فاطمہ کی والدہ کے مطابق، ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے ان کی بیٹی کو LAWCET کی تیاری، مطالعہ کے طریقۂ کار اور لاء سیٹ حاصل کرنے کے حوالے سے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی۔ ان کی رہنمائی اور گلناز کی محنت کے نتیجے میں اسے لاء کالج میں مفت نشست حاصل ہوئی۔

گلناز کی والدہ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ایڈوکیٹ ایم اے بصیر سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے بیٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے کہا کہ نوجوان طلبہ، بالخصوص قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کی مناسب رہنمائی اور حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ دستورِ ہند سے واقفیت بھی ایک مساوی، بااختیار اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Advertising

Advertising

Advertising

Advertising