کندی سرینواس ریڈی کے کیمپ آفس میں عوامی دربار ۔ عوام، قائدین اور کارکنوں نے مسائل پر کاندی سرینواس ریڈی کو پیش کی درخواستیں مسائل کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کا تیقن، عوامی دربار کے ذریعے متعدد مسائل حل ہونے کا دعویٰ

کندی سرینواس ریڈی کے کیمپ آفس میں عوامی دربار ۔ عوام، قائدین اور کارکنوں نے مسائل پر کاندی سرینواس ریڈی کو پیش کی درخواستیں

مسائل کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کا تیقن، عوامی دربار کے ذریعے متعدد مسائل حل ہونے کا دعویٰ

عادل آباد۔19/اگست (تلنگانہ وائس)عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے ان کے حل کے مقصد سے عوامی دربار منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ بات عادل آباد کانگریس پارٹی کے اسمبلی انچارج کندی سرینواس ریڈی نے کہی۔

منگل کے روز شہر میں واقع ان کے کیمپ آفس پرجا سیوا بھون میں عوامی دربار منعقد ہوا، جس میں حلقہ اسمبلی کے مختلف علاقوں سے عوام، پارٹی قائدین اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Advertising

اس موقع پر عوام نے اپنے مسائل سے متعلق درخواستیں کندی سرینواس ریڈی کو پیش کیں۔ انہوں نے درخواست گزاروں کے مسائل پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا تیقن دیا۔

Advertising

کاندی سرینواس ریڈی نے کہا کہ اب تک عوامی دربار کے ذریعے متعدد عوامی مسائل حل کیے جا چکے ہیں اور عوام کی سہولت کے لیے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Advertising

اس موقع پر آتما کمیٹی کے چیئرمین گِمّا سنتوش راؤ، شانتن راؤ، بھوپلی شری دھر، گڈم جگدیش ریڈی، بِکّی گنگادھر،آفس انچارج ایم اے قیوم، سدھاکر گوڑ، اناپورنا، چرن گوڑ، دیوداس، راملو یادو، بنداری ستیش، منگیش، الچیٹی ناگنا، بھوجا ریڈی، محبوب، سری لیکھا، دیشیٹی پرُوتی، سونیا منتھنی، زبیدہ، رما، رفیق، سَنتینا، چِترو، منیگل وِٹھل، اشوک، شاہد علی، مہپال ریڈی، بوکرے شنکر، نتن، اچیوت، پوچیرام، جنگا رامنا، اڈی وینکٹ ریڈی، کملم بائی، گنٹو بائی، آترم ناگیش، پیندور استاری، گیڈم گلاب، ونود ریڈی، سوامی، ظفر، پربھاکر، وامن، رویندر ریڈی، آشنا، سنیل، گنگنا اور دیگر موجود تھے۔

 

Advertising

Advertising