نقلی نمبر پلیٹ لگانے والے ملزم کو ریمانڈ
دو افراد کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج، گاڑی ضبط
جرائم سے بچنے کے لیے گاڑی پر فرضی نمبر پلیٹ لگائی گئی
نقلی نمبر اور نمبر پلیٹ میں ردوبدل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
عادل آباد ٹو ٹاؤن انسپکٹر کے۔ ناگراجو
تلنگانہ وائس نیوز
عادل آباد ۔28/اگست ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن حدود میں گاڑی پر نقلی نمبر پلیٹ لگا کر پولیس کی تلاشی اور جرائم سے بچنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی ضبط کرلی گئی۔ یہ بات عادل آباد ٹو ٹاؤن انسپکٹر کے۔ ناگراجو نے بتائی۔
Advertising

پولیس کے مطابق بھیمسری گاؤں سے تعلق رکھنے والے الیگیٹی نرسنگ (43) اور الیگیٹی تروپتی (38) آپس میں بھائی ہیں۔ ان میں سے نرسنگ کی ایکٹیوا اسکوٹی کا اصل رجسٹریشن نمبر AP01 AC 0779 ہے، تاہم پولیس کی تلاشی اور ممکنہ جرائم سے بچنے کی نیت سے اس نے گاڑی کے پچھلے حصے پر AP01 AC 0770 کا فرضی نمبر لگا رکھا تھا۔
Advertising

27 اگست کی شام عادل آباد آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے قریب ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی تھی۔ اسی دوران پولیس نے مذکورہ اسکوٹی کو روک کر دستاویزات کی جانچ شروع کی۔ پولیس نے گاڑی کے اگلے اور پچھلے حصے پر مختلف نمبر درج ہونے کی نشاندہی کی۔
Advertising

بعد ازاں تحقیقات کے دوران گاڑی پر نقلی نمبر پلیٹ لگانے کا معاملہ سامنے آیا۔ واقعہ کے سلسلے میں دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ اصل ملزم الیگیٹی نرسنگ کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ نقلی نمبر پلیٹ والی ایکٹیوا اسکوٹی کو بھی پولیس نے ضبط کرلیا۔
Advertising

انسپکٹر کے۔ ناگراجو نے انتباہ دیا کہ گاڑیوں پر نقلی نمبر پلیٹ لگانا یا نمبر پلیٹ میں کسی بھی قسم کا ردوبدل کرنا غیر قانونی ہے۔ ایسے اقدامات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

