رائل گارڈن فنکشن ہال میں پینے کے پانی کی بوتلوں کی صفائی پر سوالیہ نشان ۔ رائل گارڈن میں پینے کے پانی کی بوتلوں میں گندگی کا انکشاف، صفائی کے انتظامات پر تشویش

رائل گارڈن فنکشن ہال میں پینے کے پانی کی بوتلوں کی صفائی پر سوالیہ نشان

Dirty Drinking Water Bottles Raise Serious Hygiene Concerns at Royal Garden Function Hall

عادل آباد۔30/اگست (تلنگانہ وائس)

عادل آباد شہر کے مشہور فنکشن ہال رائل گارڈن میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے دوران مہمانوں کو فراہم کیے جانے والے پینے کے پانی کے باٹلس کی صفائی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ وارڈ نمبر 32 کے نمائندہ کونسلر پرویز نے الزام عائد کیا کہ پانی فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے بعض باٹلس کے اندرونی حصے میں گندگی اور میل کچیل جمع پایا گیا۔

نمائندہ کونسلر پرویز نے ایک دعوت میں شرکت کے دوران پانی کے باٹل کا معائنہ کیا، جہاں باٹل کے اندرونی حصے میں صفائی کا فقدان اور گندگی نظر آنے پر انہوں نے اس معاملے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس کی مختصر ویڈیو بناکر صحافی خضر احمد یافعی کو بھی ارسال کی۔

نمائندہ کونسلر پرویز نے رائل گارڈن انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بڑی تعداد میں عوام شرکت کرتے ہیں، ایسے میں پینے کے پانی کے برتنوں کی صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی پابندی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

Advertising

Advertising

انہوں نے ضلع کلکٹر، متعلقہ میونسپل حکام اور فوڈ سیفٹی محکمہ کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری طور پر جائزہ لیتے ہوئے پانی کے برتنوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ وہاں فراہم کیے جانے والے کھانے اور پینے کے پانی کے معیار کی بھی جانچ کی جائے اور غفلت ثابت ہونے پر مناسب کارروائی کی جائے۔

 

Advertising