گنیش اتسو کے پُرامن انعقاد کے لیے یکم ستمبر کو رابطہ اجلاس
عادل آباد، 31/ اگست(تلنگانہ وائس) ضلع بھر میں گنیش نوراتری اتسو کو پُرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرنے کے مقصد سے ضلع پولیس کی جانب سے گنیش اتسو کمیٹیوں کے ارکان کے ساتھ رابطہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
Advertising

عادل آباد ڈی ایس پی ایل۔ جیون ریڈی کے مطابق یہ اجلاس یکم ستمبر بروز منگل صبح 10:30 بجے تانیشا گارڈن، عادل آباد میں منعقد ہوگا۔ ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس اجلاس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
Advertising

اجلاس میں ضلع بھر کے گنیش منڈپ منتظمین، اتسو کمیٹیوں کے عہدیداران، ہندو تنظیموں کے قائدین، کونسلرس، سرپنچ اور عوامی نمائندے شرکت کریں گے۔
Advertising


پولیس کی جانب سے گنیش منڈپوں کے قیام، جلوس، وسرجن، ٹریفک انتظامات، برقی حفاظت، ڈی جے و بلند آواز پر قابو، خواتین و بچوں کی حفاظت اور آتشزدگی سے بچاؤ جیسے اہم امور پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
Advertising

ڈی ایس پی نے ضلع بھر کی گنیش اتسو کمیٹیوں اور منتظمین سے اپیل کی کہ وہ اجلاس میں بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے گنیش نوراتری اتسو کے پُرامن انعقاد میں پولیس کا تعاون کریں۔
Advertising



