نرمل ضلع خانہ پور میں اردو صحافیوں کا ریاستی سطح کا اجلاس، صحافتی مسائل اور تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال ۔ اجلاس جاری

نرمل ضلع خانہ پور میں اردو صحافیوں کا ریاستی سطح کا اجلاس، صحافتی مسائل اور تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال ۔ اجلاس جاری

عادل آباد، 3 ستمبر (تلنگانہ وائس) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن، ریاست تلنگانہ کے زیر اہتمام اردو صحافیوں کا ایک اہم ریاستی سطح کا اجلاس ضلع نرمل کے خانہ پور میں واقع ایک خانگی فنکشن ہال میں جاری ہے۔ اجلاس میں اضلاع نظام آباد، نرمل اور عادل آباد سے تعلق رکھنے والے فیڈریشن کے ذمہ داران اور اردو صحافیوں نے شرکت کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز قرآنِ کریم کی تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ بعد ازاں نرمل ضلع فیڈریشن کے صدر حافظ وسیم نے حمدِ باری تعالیٰ پیش کرتے ہوئے افتتاحی کلمات ادا کیے اور اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

ریاستی سطح کے اس اجلاس میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ریاستی صدر ایم اے ماجد، ریاستی جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین کے علاوہ ریاستی سطح کے دیگر ذمہ داران نے بحیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ریاستی نائب صدر اعجاز احمد خان اور  عادل آباد ضلع فیڈریشن کے صدر شاہد احمد توکل نے ریاستی ذمہ داران کی جانب سے اردو صحافیوں کے مسائل کے حل اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے عادل آباد ضلع کے اردو صحافیوں کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات کو ریاستی ذمہ داران کے سامنے پیش کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اور اضلاع کے اردو صحافیوں کے لئے ماہانہ اعزایہ کے لئے حکومت سے نمائندگی کرنے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں اردو صحافیوں کے پیشہ ورانہ مسائل، صحافتی حقوق، حکومت کی جانب سے صحافیوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات، ہیلتھ اسکیم، ایکریڈیٹیشن اور دیگر فلاحی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

نظام آباد، نرمل اور عادل آباد اضلاع سے فیڈریشن سے وابستہ اردو صحافیوں کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے تنظیمی اتحاد اور اردو صحافت کے استحکام کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertising

ریاستی سطح کے اس اجلاس کو اردو صحافیوں کے مسائل کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اجاگر کرنے اور ریاستی ذمہ داران تک زمینی سطح کی مشکلات پہنچانے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

 

اجلاس ابھی جاری ہے

Advertising

اجلاس کے اختتام پر پیش کیے جانے والے اہم فیصلوں، قراردادوں اور تفصیلی گفتگو کی مکمل خبر تلنگانہ وائس پر پیش کی جائے گی۔

Advertising

اجلاس کی چند تصویری جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں۔