خانقاہ محمدی اجمیری نصرتی میں 9 ستمبر کو مجلسِ فیضانِ اولیاء

خانقاہ محمدی اجمیری نصرتی میں 9 ستمبر کو مجلسِ فیضانِ اولیاء

عادل آباد، 8 /ستمبر ( تلنگانہ وائس نیوز) حضرت شاہ سید نصرت علی شاہ قادری چشتی صابری جامع سلاسل کی اطلاع کے مطابق 9 ستمبر، بروز چہارشنبہ، بعد نمازِ مغرب خانقاہِ محمدی اجمیری نصرتی میں حضرت سیدنا بو علی شاہ قلندرؒ کی نسبت سے مجلسِ فیضانِ اولیاء کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

Advertising

مجلس کے نظام العمل کے مطابق بعد نمازِ مغرب قرآن خوانی ہوگی، جس کے بعد نعت و منقبت اور فیضانِ اولیاء کے موضوع پر بصیرت افروز بیان ہوگا۔ بعد نمازِ عشاء شرکائے محفل کے لیے لنگر کا بھی انتظام رہے گا۔

Advertising

اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ اولیائے کرام کا تذکرہ قلبی سکون کا ذریعہ ہے، جبکہ اولیاء اللہ سے محبت، نسبت اور تعلق ایمان کی حفاظت اور آخرت میں نجات کا وسیلہ ہے۔ اسی مقصد کے تحت خانقاہ میں مجالسِ فیضانِ اولیاء کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ عوام و خواص اولیائے کرام کے فیض سے مستفید ہوسکیں۔منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس پُرنور روحانی محفل میں معہ مستورات، دوست و احباب زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام رہے گا۔

Advertising