صحافیوں کی پیشہ ورانہ ترقی پر TUWJ کی خصوصی توجہ ،جلد ضلع میں صحافیوں کے لیے تربیتی کلاسوں کا انعقاد: ریاستی صدر “ویراہت علی”
تلنگانہ وائس نیوز
کاما ریڈی، 9 ستمبر (سید کوثر علی کی رپورٹ) تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (TUWJ-IJU) کے ریاستی صدر ویراہت علی نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے تنظیم مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔

ویراہت علی نے اعلان کیا کہ جلد ضلع میں صحافیوں کے لیے خصوصی تربیتی کلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ٹیکنالوجی کی جامع تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس کے ذریعے خبر کی تیاری، ایڈیٹنگ اور تیزی سے عوام تک خبریں پہنچانے میں صحافیوں کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
Advertising

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ TUWJ کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں سے تربیتی پروگرام سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔
Advertising

اس موقع پر ضلعی صدر رجنی کانت، سیکریٹری راجیش، خازن وینکٹیش، الیکٹرانک میڈیا صدر سرینواس، نائب صدر عابد، سری کانت، شیوا و دیگر موجود تھے۔
Advertising


