نوٹوں کے بنڈلوں پر آرام، اے سی بی کے چھاپوں سے اڑی نیند

لینڈز اینڈ سروے ڈپٹی ڈائریکٹر ناراہری کے ٹھکانوں پر بیک وقت کارروائیاں، کروڑوں کے اثاثوں کا انکشاف
حیدرآباد، 17/ جون (تلنگانہ وائس ڈیسک)
تلنگانہ میں بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کے تحت اینٹی کرپشن بیورو (ACB) نے لینڈز اینڈ سروے محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناراہری کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں بڑی کارروائی انجام دی۔ منگل کے روز اے سی بی کی خصوصی ٹیموں نے حیدرآباد سمیت مختلف مقامات پر واقع ان کی رہائش گاہوں اور دیگر جائیدادوں پر بیک وقت چھاپے مارے جس سے محکمہ جاتی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔
تلنگانہ میں بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کے تحت اینٹی کرپشن بیورو (ACB) نے لینڈز اینڈ سروے محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناراہری کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں بڑی کارروائی انجام دی۔ بدھ کی صبح اے سی بی کی خصوصی ٹیموں نے حیدرآباد سمیت مختلف مقامات پر واقع ان کی رہائش گاہوں اور دیگر جائیدادوں پر بیک وقت چھاپے مارے جس سے محکمہ جاتی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔
اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔Advertisment

ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں نقد رقم، سونے کے زیورات، اہم دستاویزات، بینک ریکارڈ اور جائیدادوں سے متعلق کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔ اے سی بی حکام کو ابتدائی جانچ میں ایسے شواہد ملے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ افسر نے اپنی معلوم آمدنی سے کہیں زیادہ مالیت کے اثاثے جمع کیے ہیں۔
اشتہار۔ ۔۔۔۔۔Advertisment

اطلاعات کے مطابق ناراہری کے زیر استعمال متعدد مکانات، پلاٹس اور دیگر سرمایہ کاریوں کی تفصیلات بھی جانچ کے دائرے میں لائی گئی ہیں۔ چھاپوں کے دوران برآمد ہونے والی نقد رقم کے بنڈلوں اور قیمتی اشیاء کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام میں بھی اس معاملے پر وسیع بحث شروع ہوگئی ہے۔
اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔۔Advertisment

اے سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات سے حاصل شدہ دستاویزات اور مالی ریکارڈ کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اثاثوں کی اصل مالیت اور غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی دولت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔
Advertisment

دوسری جانب اس کارروائی کو ریاست میں بدعنوانی کے خلاف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ سرکاری حلقوں کا ماننا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے غیر قانونی طریقوں سے دولت جمع کرنے والے عناصر کے خلاف سخت پیغام جائے گا۔

اے سی بی کی یہ کارروائی دن بھر موضوعِ بحث بنی رہی اور محکمہ لینڈز اینڈ سروے میں بھی افسران اور ملازمین کے درمیان اسی معاملے پر چہ مگوئیاں جاری رہیں۔ تحقیقات کے مزید نتائج سامنے آنے کے بعد اس کیس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

