رمس SNCU واقعہ: ڈی سی سی صدر ڈاکٹر نریش جادھو نے متاثرہ بچوں کی عیادت کی

رمس SNCU واقعہ: ڈی سی سی صدر ڈاکٹر نریش جادھو نے متاثرہ بچوں کی عیادت کی

عادل آباد۔23/ستمبر (تلنگانہ وائس) رمس اسپتال کے ایس این سی یو میں پیش آئے افسوسناک واقعہ کے بعد بیمار ہونے والے اور فی الحال مختلف خانگی اسپتالوں میں زیرِ علاج شیر خوار بچوں کی صحت کا ضلع کانگریس کمیٹی (DCC) کے صدر ڈاکٹر نریش جادھو نے جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر نریش جادھو نے ڈاکٹرس سے بچوں کی صحت کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور علاج کے طریقۂ کار کے بارے میں تفصیلات دریافت کیں۔ انہوں نے متاثرہ بچوں کے افرادِ خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا۔

Advertising

بعد ازاں انہوں نے رمس اسپتال کے SNCU کا دورہ کرتے ہوئے حادثہ کے مقام کا معائنہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نریش جادھو نے طبی عہدیداروں سے اپیل کی کہ متاثرہ بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Advertising

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے ضروری امداد اور تعاون فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے رمس اسپتالوں کو مزید اضافی فنڈز فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Advertising

اس موقع پر عادل آباد مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین بورنچو شری کانت ریڈی، سابق مارکیٹ چیئرمین آلوری سنجیوا ریڈی، ضلع کانگریس آفس انچارج گاؤلی سنجیو کمار، سابق TTD بورڈ ممبر انیل کمار، ٹاؤن کانگریس صدر خضر پاشا، یوتھ کانگریس اسمبلی نائب صدر روپیش ریڈی، ضلع کانگریس ایس سی شعبہ کے صدر پرمیشور، ضلع کانگریس جنرل سکریٹری دیوی داس چاری، محترمہ مندکنی، عادل آباد ٹاؤن کانگریس کے وارڈ صدور تھما وشال، بندی سنجے اور ظہیر سمیت ضلع کانگریس کے قائدین، کارکنان اور دیگر کانگریسی رہنما موجود تھے۔