رابطہء مکاتب کے 32 مکاتب میں چاکلیٹس کی تقسیم ۔  معصوم طلبہ وطالبات کے چہروں پر مسرت کی لہر 

*رابطہء مکاتب کے 32 مکاتب میں چاکلیٹس کی تقسیم*

معصوم طلبہ وطالبات کے چہروں پر مسرت کی لہر

عادل آباد۔ 30/جون (تلنگانہ وائس)

مولانا ناظم خان قاسمی منتظم تعلیم المسلمین ٹرسٹ عادل آباد کی تفصیلات کے بموجب تعلیم المسلمین ٹرسٹ عادل آباد کا ایک اہم شعبہ رابطہء مکاتب ہے، جس شعبہ سے ضلع عادل آباد کے تقریبا 45 مکاتب مربوط ہیں، جن میں نونہال بچوں اور بچیوں کی تعداد 1500 سے متجاوز ہے، الحمدللہ تعلیم المسلمین ٹرسٹ عادل آباد کی جانب سے ان مکاتب کی جہاں لازمی ضروریات کی تکمیل کی جاتی ہے وہیں معصوم بچوں کو مکتب میں آنے کا شوق وذوق پیدا کرنے کی غرض سے مولانا سیدرضوان اسعدی صدر تعلیم المسلمین ٹرسٹ عادل آباد کی ہدایت پر ہر ماہ کے آخری اتوار کو تمام مربوط مکاتب کے طلبہ وطالبات میں چاکلیٹس کی تقسیم کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

الحمدللہ مکاتب میں چاکلیٹ کی تقسیم پر معصوم طلبہ وطالبات کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں، تعلیم المسلمین ٹرسٹ عادل آباد اس بات کی کاوش کررہا ہیکہ ضلع عادل آباد کے مکاتب کو مستحکم ومنظم کیا جائے الحمدللہ معلمینِ مکاتب اس اقدام پر معاونت کررہے ہیں، تعلیم المسلمین ٹرسٹ عادل آباد اہلِ خیر حضرات کو متوجہ کرنا چاہتا ہیکہ مکاتبِ دینیہ کی تعلیم تحفظِ ایمان کی ضامن ہے، لہذا مکاتب کے قیام واستحکام کے لئے جہاں اہلِ علم کی جدوجہد لازمی ہے وہیں اہلِ خیر کی مالی خیرخواہی بھی ریڑھ کی ہڈی کے مماثل ہے، امیدکہ مخیر حضرات اس سلسلہ میں ضرور 8522097663 پر رابطہ کرتے ہوئے ہمت افزائی فرمائیں گے۔