جوگورامنا کی سالگرہ پر مبارکباد، سیاسی و عوامی شخصیات کی نیک خواہشات
عادل آباد۔ 3/جولائی(تلنگانہ وائس)
سابق وزیر جوگو رامنا کی سالگرہ کے موقع پر ضلع عادل آباد میں سوشل میڈیا پرمبارکبادیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان کی درازیٔ عمر اور بہتر صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
سابق میونسپل چیئرمین جوگو پریمندر اور پارٹی قائدین نے مشترکہ طور پر ایک تہنیتی پیغام جاری کرتے ہوئے جوگو رامنا کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جوگو رامنا نے اپنے دورِ اقتدار میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
Advertisment

پیغام میں مزید کہا گیا کہ ان کی قیادت میں کئی فلاحی اسکیمیں عوام تک پہنچیں جس سے غریب اور متوسط طبقے کو فائدہ ہوا۔ پارٹی قائدین نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
Advertisment

عادل آباد کے مختلف پارٹی کارکنان اور حامیوں نے بھی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جوگو رامنا کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایک عوام دوست رہنما قرار دیا گیا۔
انہوں نے ان کی صحت اور طویل عمر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

