علم کا راستہ، ترقی کا راستہ
صفا بیت المال شاخ اوٹنور کے تعلیمی اشیاء. کٹس تقسیم پروگرام سے مولانا سیدرضوان اسعدی کا خطاب
عادل آباد۔15/جولائی(تلنگانہ وائس)
شیخ عظمت منتظم صفا بیت المال شاخ اوٹنور کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال شاخ اوٹنور کی جانب سے آج متعدد اردو اور تلگو اسکولس میں تعلیمی اشیاء نوٹ بکس، ٹیبل بکس، پنسل، ربر وغیرہ اشیاء پر مشتمل تعلیمی کٹس کی تقسیم عمل میں آئی ، تقریبا 5000 کی لاگت سے 80 مستحق طلبہ وطالبات میں تعلیمی اشیاء تقسیم کی گئیں، اس دوران مولانا نے طلبہ کو خوب محنت سے پڑھنے کی تلقین کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علم کا راستہ ترقی کا راستہ ہے، نسلِ نو کو تعلیم کے ساتھ تہذیب یافتہ بنانا بھی انتہائی ضروری ہے، اسکولس کے ٹیچرس وپرنسپلس نے صفا بیت المال شاخ اوٹنور کی خدمات کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کیا ، واضح رہیکہ صفا بیت المال شاخ اوٹنور سال بھر متعدد رفاہی فلاحی اور تعلیمی خدمات انجام دیتا ہے، ماہانہ وظائف، موسمِ گرما میں پانی پلانا، مستحق خاندانوں کی لڑکیوں کی شادی میں امداد وغیرہ شامل ہیں ۔

Advertising

مولانا سیدرضوان اسعدی صدر صفا بیت المال اوٹنور نے کہا کہ نوجوانوں کو اس ادارہ سے جڑ کر اپنے اندر خدمت خلق کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر شیخ اویس، حافظ ساجد سلمان خان، عظمت اور اسکولس کے پرنسپلس وٹیچرس موجود تھے.
Advertising


