*بھینسہ میں رات دس بجے دکان کھلے رکھنے پر دو مالکین کے خلاف مقدمات درج : ٹاؤن سی آئی سائی کمار۔*

*بھینسہ میں رات دس بجے دکان کھلے رکھنے پر دو مالکین کے خلاف مقدمات درج : ٹاؤن سی آئی سائی کمار۔*

*رات دس بجے تمام دکانوں کو بند کرنے پولیس کی عوام اور دکان مالکین سے اپیل۔*

تلنگانہ وائس نیوز

بھینسہ 15/ جولائی (اظہر احمد خان) کل یعنی 14/ جولائی 2026 کو دو دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جو رات دس بجے کے بعد بھی اپنی دکانیں چلا رہے تھے رات دس بجے کے بعد دکانیں کھلے رہنے کی وجہ سے عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت جاری رہتی ہے اور شراب پی کر عوام کے جمع ہونے اور لڑائی جھگڑے، حملے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے واقعات کا خدشہ ہے یہ اقدامات عوامی تحفظ اور شہر میں امن و امان کی برقراری کے پیش نظر اٹھائے جا رہے ہیں یہ بات بھینسہ ٹاؤن سی آئی سائی کمار نے ایک صحافتی بیان کے ذریعہ بتائی اور کہا کہ بھینسہ ٹاؤن پولیس مشورہ دیتی ہے کہ بھینسہ شہر میں تمام کاروباری مالکان کسی بھی حالت میں رات دس بجے کے بعد اپنی دکانیں نہ چلائیں۔

اشتہار۔۔۔۔۔Advertising

ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متعلقہ قوانین کے مطابق مقدمات درج کیے جائیں گے اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ رات کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نہ گھومتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنی شراکت کا حصہ لیں۔

Advertising