عادل آباد کے وارڈ 15 میں ایس آئی آر مہم تیز، ایم آئی ایم وارڈ صدر افروز خان عوام کی رہنمائی میں مصروف

عادل آباد، 19 جولائی (تلنگانہ وائس)

عادل آباد کے وارڈ نمبر 15، بھگت سنگھ نگر میں مجلس اتحاد المسلمین کے وارڈ صدر اور ایم آئی ایم کے بی ایل اے افروز خان، انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی (SIR) مہم کے آغاز سے ہی عوامی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔

وہ سرکاری بی ایل اوز کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے شہریوں کو ایس آئی آر فارم پُر کرنے، ضروری دستاویزات کی تکمیل اور ووٹر رجسٹریشن سے متعلق رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

Advertising

افروز خان کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح یہ ہے کہ کسی بھی اہل شہری کا ووٹ ضائع نہ ہونے پائے اور ہر ووٹر کا نام انتخابی فہرست میں برقرار رہے۔ اسی مقصد کے تحت وہ روزانہ وارڈ میں موجود رہ کر عوام کی مدد کر رہے ہیں اور فارم بھرنے کے عمل کو آسان بنانے میں مصروف ہیں۔

Advertising

علاقہ مکینوں نے افروز خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی اور مسلسل تعاون سے بڑی تعداد میں شہریوں نے بروقت اپنے ایس آئی آر فارم مکمل کیے، جس سے ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔