*بھینسہ میں ریسورس پرسنز اور میپما آئی کے پی ملازمین کی بلدیہ کمشنر لنگیا اور تحصیلدار ششی بھوشن سے علحدہ علحدہ ملاقات۔*

*بھینسہ میں ریسورس پرسنز اور میپما آئی کے پی ملازمین کی بلدیہ کمشنر لنگیا اور تحصیلدار ششی بھوشن سے علحدہ علحدہ ملاقات۔*

*ایس آئی آر پروگرام میں انجام دی جارہی خدمات پر بی ایل اوز کے مماثل معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ۔*

تلنگانہ وائس نیوز

بھینسہ 20/ جولائی (اظہر احمد خان) بھینسہ میں ریسورس پرسنز (RPs) اور میپما آئی کے پی (IKP MEPMA) ملازمین کے وفد نے بھینسہ بلدیہ کمشنر لنگیا اور تحصیلدار ششی بھوشن سے علحدہ علحدہ ملاقات کرتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریسورس پرسنز (RPs) اور میپما آئی کے پی ملازمین اربن (شہری) انتخابی فہرستوں کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR)-2026 میں سرگرم عمل رہے ہیں اور بوتھ لیول آفیسرز (BLOs) کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اینومریشن کے فارموں کی تقسیم اور جمع کرنے میں معاون رہے ہیں ووٹرز کو مدد فراہم کرتے ہیں BLOs کے ساتھ ہم آہنگی کرتے ہیں خصوصی کیمپوں میں شرکت کرتے ہیں اور SIR سے متعلق تمام تفویض کردہ سرگرمیوں کو خلوص اور مؤثر طریقے سے انجام دیتے ہیں۔

Advertising

جیسا کہ ہم BLOs کی طرح کی صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک ذمہ داریاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور SIR-2026 کے کامیاب نفاذ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں آپ سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ ہماری جانب سے فراہم کردہ خدمات کے اعتراف میں تمام 23 ریسورس پرسنز اور IKP MEPMA، شہری کو مناسب اعزازیہ/معاوضہ منظور کرنے پر غور کریں.

Advertising

کیونکہ آپ کو SIR-2026 کی کامیاب تکمیل کے لیے اپنی مسلسل لگن اور پورے دل سے تعاون کا یقین دلاتے ہیں لہذا ہم آپ سے مہربان اور سازگار غور کی درخواست کرتے ہیں اس وفد میں تقریبا تیویس ریسورس پرسن اور IKP MEPMA شہری ملازمین موجود تھے۔