آرمور میں دفعہ 163 بی این ایس ایس نافذ، پولیس کا سخت بندوبست؛ ریلی، دھرنا اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

آرمور۔20/جولائی(سیف علی/تلنگانہ وائس)

آرمور میں محکمہ پولیس کی جانب سے دفعہ 163 بی این ایس ایس نافذ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمور کانگریس پارٹی کی جانب سے رکن اسمبلی آرمور پائیڈی راکیش ریڈی کی رہائش گاہ واقع انکاپور میں گھیراؤ کے اعلان کے بعد احتیاطی طور پر امن و امان کی برقراری کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے دفعہ 163 سیکشن بی این ایس ایس (سابقہ 144 سیکشن) کا نفاذ کیا گیا ہے۔

Advertising

20 جولائی صبح 6 بجے سے 21 جولائی شام 5 بجے تک نافذ العمل رہیگا۔ اس دوران پانچ یا اس سے زائد افراد کا جمع ہونا، راستہ روکو، ریالی، دھرنا اور بند کر سختی پابندی رہیگی۔ شہریان آرمور و انکاپور سے اپیل کی جاتی ہیکہ قانون کی پابندی کریں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے میں محکمہ پولیس کا تعاون کریں۔ آرمور میں پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا ہے.