رکن اسمبلی آرمور کے مکان کے محاصرے کی کوشش
کانگریس کارکنان گرفتار، انتخابی وعدوں میں ناکامی پر استعفیٰ کا مطالبہ
آرمور سے صحافی سیف علی کی رپورٹ
آرمور۔20/جولائی(تلنگانہ وائس)
آج صبح آرمور حلقہ کے انکاپور میں کشیدگی کا ماحول دیکھا گیا۔ پولیس نے انکاپور جانے والی سڑکوں کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اسی تناظر میں پیر کی صبح کئی کانگریسی کارکنوں نے رکن اسمبلی آرمور پائیڈی راکیش ریڈی کے گھر کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی۔ جب انہوں نے ایم ایل اے کے گھر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روک دیا۔
کانگریس کارکنوں نے راکیش ریڈی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم ایل اے الیکشن سے پہلے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ اس موقع پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان بحث بھی ہوئی، کچھ دیر تک کشیدگی کا ماحول رہا۔ پولیس نے انہیں حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ کانگریس اور بی جے پی کے چیلنجوں کے پیش نظر پولیس نے انکاپور میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔
Advertising


آرمور پی ایس، نندی پیٹ، مورٹاڈ، ماکلور اور الور کی پولیس نے سیکورٹی میں حصہ لیا۔ بڑے چوراہوں پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔ نظام آباد اور آرمور سے انکاپور میں داخل ہونے اور جانے والی گاڑیوں کی تنقیح انجام دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس اور بی جے پی کے چیلنجوں کے درمیان پولیس نے امن و امان کی برقراری کیلئے قبل از دفعہ 163 نافذ کردیا ہے۔


Advertising

