دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ طلبہ کی جدوجہد کی کامیابی ۔ ایڈوکیٹ ایم اے بصیر ۔ نیٹ پیپر لیک احتجاج رنگ لایا، وزیر تعلیم کے استعفیٰ پر ایم اے بصیر کا خیرمقدم

عادل آباد۔25/جولائی(تلنگانہ وائس)

نیٹ پیپر لیک احتجاج رنگ لایا، وزیر تعلیم کے استعفیٰ پر ایم اے بصیر کا خیرمقدم

عادل آباد کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ ایک ماہ سے جاری نیٹ پیپر لیک معاملے پر طلبہ اور کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے چلائی جانے والی احتجاجی تحریک کو بڑی کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ، جو احتجاجیوں کا اہم مطالبہ تھا، طلبہ کی جدوجہد کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

Advertising

واضح رہے کہ چند روز قبل ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے دہلی کے جنتر منتر کا دورہ کرتے ہوئے کاکروچ جنتا پارٹی اور احتجاجی طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود میڈیا سے بھی گفتگو کی تھی۔

Advertising

مرکزی وزیر تعلیم کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے کاکروچ جنتا پارٹی، احتجاجی طلبہ اور تمام مظاہرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ طلبہ کے مفاد میں انصاف پر مبنی فیصلے کیے جائیں گے۔

 

Advertising