*بھینسہ بلدیہ چیرمین دتو نے واستو کے نام بلدیہ دفتر احاطہ میں قومی ترنگا لہرانے کے پلاٹ فارم پر چلوایا جے سی بی مشین۔*
*مجلسی اراکین بلدیہ کی پولیس میں شکایت درج اور غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا کردیا آغاز۔*
تلنگانہ وائس نیوز
بھینسہ 24/جولائی (اظہر احمد خان) بھینسہ میونسپل چیرمین تمولا دتاتری عرف دتو نے واستو کو ترجیح دیتے ہوئے بلدیہ دفتر بلدیہ احاطہ میں موجود قومی ترنگا لہرانے کی جگہ و پلاٹ فارم پر جے سی بی مشین چلواکر کردیا تباہ اور بلدیہ کے اندرونی احاطہ میں موجود ملگیات پر بھی جے سی بی مشین چلانے کی تیاری جاری ہے اور ملگیات کو خالی کرنے کا انتباہ بھی دیا گیا ہے چیرمین دتاتری عرف دتو کے واستو کی سیاست میں سرکاری املاک کو لاکھوں روپیے کے نقصان کا خدشہ ہے جس پر مجلس پارٹی کے کونسلرس نے شدید احتجاج کیا اور بلدیہ دفتر املاک کی تباہی کو روکنے کے لیے مجلسی کونسلرس نے دھرنے کا آغاز کردیا اور پولیس اسٹیشن پہنچکر اس معاملہ میں شکایت بھی درج کروائی ۔
Advertising

تفصیلات کے بموجب محمد جابر احمد سابقہ صدر نشین بلدیہ و ضلع صدر مجلس کی ہدایت پر فیض اللہ خان کونسلر و ٹاؤن صدر مجلس کی قیادت میں مجلسی ارکین بلدیہ جن میں محمد عامر احمد ٹاؤن یوتھ صدر مجلس ، محمد عبدالماجد ٹاؤن جنرل سکریٹری مجلس ، عبدالقادر بابا ، محمد عبدالجاوید ، محمد ناظر احمد ، محمد مزمل ، شیخ قدیر ، قاضی ایوب احمد ، راہول دگڑے ، سید اعظم کے ہمراہ بلدیہ کا دورہ کرتے ہوئے تمام تر حالات کا جائزہ لیا کمشنر بلدیہ کی غیر موجودگی کے باعث میونسپل ڈپٹی انجینئر سے واقفیت حاصل کرنے پر ڈپٹی انجینئر مجلسی ارکان بلدیہ کا جواب دینے سے قاصر دیکھے گئے جس پر مذکورہ مجلسی اراکیین بلدیہ نے بھینسہ میونسپل چیرمین تمولا دتاتری عرف دتو پر من مانی سے کام کرتے ہوئے میونسپل عمارت کے تباہ کرنے کا الزام کیا اور کہا کہ کونسل اجلاس کی عدم طلبی اور بغیر کونسل اجازت کے بلدیہ احاطہ میں اپنے واستو کے نام پر تبدیلیوں کے لیے جے سی بی مشین چلواکر بلدیہ کی سرکاری عمارت کا لاکھوں روپیے کا نقصان کررہے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ میونسپلٹیز ایکٹ 2019 کے تحت میونسپل جائیداد پر ترمیم تبدیلی یا اخراجات سے متعلق کسی بھی تجویز کو غور و خوض اور منظوری کے لیے میونسپل کونسل کے سامنے رکھا جانا چاہیے ارکان بلدیہ کا کہنا ہیکہ کوئی ایجنڈا تیار نہیں کیا گیا اور نہ ہی منتخبہ اراکین کی جانب سے ان کاموں کی اجازت دینے والی کوئی قرارداد منظور کی گئی انھوں بلدیہ چیرمین کی من مانی اور ذاتی واستو کے سبب سرکاری خزانے کو نقصان اور قانون کے تحت جرم قرار دیا اور کہا کہ بلدیہ چیرمین تمولا دتاتری عرف دتو کی جانب سے دفتر بلدیہ کے احاطہ میں موجود ملگیوں کو اپنے ذاتی واستو کے بہانے سے منہدم کرنے کے لیے نشاندھی کی گئی جس سے بھینسہ کے تقریباً پندرہ سے زائد گھرانے بیروز گار اور بےیار و مددگار ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ان ملگیوں سے میونسپلٹی کو لاکھوں روپیوں کا کرایہ وصول ہوتا ہے جس پر میونسپل گورننس کو برقرار رکھنے کے لیے ذمہ دار منتخب نمائندوں کے طور پر مجلسی اراکین بلدیہ نے میونسپل املاک کی غیر قانونی تباہی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے میونسپل احاطہ میں شامیانہ نصب کرکے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال و دھرنے کا آغاز کردیا.
Advertising

اور بھینسہ پولیس اسٹیشن پہنچکر اس ضمن میں ایک شکایت بھی درج کروائی۔

