نیٹ 2027 کی تیاری کا سنہری موقع، عادل آباد میں شاہین گروپ کے لانگ ٹرم بیچس کا آغاز ۔ 26 جولائی کو آل انڈیا STSE اسکالرشپ ٹیسٹ، کامیاب طلبہ کو 100 فیصد تک اسکالرشپ

عادل آباد، 24 /جولائی (تلنگانہ وائس)

میڈیکل کے خواہشمند طلبہ کے لئے سنہری موقع! عادل آباد کے وجیتا جونیئر کالج میں اس تعلیمی سال سے معروف Shaheen Group of Institutions کے اشتراک سے NEET Long Term (Repeater/Dropper) Batch کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد گزشتہ سال کامیابی سے محروم رہنے والے طلبہ کو بہترین رہنمائی، جدید تدریسی نظام اور منظم تیاری کے ذریعے MBBS کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ادارے کے چیرمین جناب حمید سر کے مطابق طلبہ کو ماہر اور تجربہ کار اساتذہ، سائنسی بنیادوں پر تیار کردہ اسٹڈی پلان، باقاعدہ ٹیسٹ سیریز، ذاتی رہنمائی (Personal Mentorship) اور مسابقتی ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ آئندہ NEET-2027 میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں۔

اسی سلسلے میں 26 جولائی 2026 (اتوار) کو All India Grand STSE Scholarship Test منعقد ہوگا، جس میں اہل طلبہ کو 100 فیصد تک اسکالرشپ حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ امتحان کا نصاب NCERT جماعت 11 اور 12 پر مشتمل ہوگا۔

داخلوں اور مزید معلومات کے لئے وجیتا جونیئر کالج، عادل آباد کے فون نمبر 7396415715 یا Shaheen Group کے ٹول فری نمبر

1800-121-6235 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

 

 

Advertising