فیمیلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی اجرائی پر صحافیوں کا محمد علی شبیر سے اظہارِ تشکر ۔ نظام آباد اور بھینسہ کے صحافیوں کے وفد نے حکومتی مشیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوامی فلاحی اقدام کو خوش آئند قرار دیا

سینئیر صحافی سید جاوید ساحل کی رپورٹ

حیدرآباد، یکم/ اگست (تلنگانہ وائس) کانگریس حکومت کی جانب سے فیمیلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی اجرائی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے نظام آباد اور بھینسہ کے صحافیوں کے ایک وفد نے حکومت کے مشیر محمد علی شبیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے انہیں اس اہم عوامی فلاحی اقدام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔

صحافیوں نے کہا کہ فیمیلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی سہولت سے عوام کو مختلف سرکاری خدمات اور فلاحی اسکیموں سے استفادہ کرنے میں آسانی ہوگی، جس سے عام شہریوں کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے اس اقدام کو حکومت کا ایک مثبت اور عوام دوست فیصلہ قرار دیا۔

Advertising

اس موقع پر سینئر صحافی پاپا خان، ایم اے ماجد، سید جاوید ساحل، شکیل، پرویز اور دیگر صحافی موجود تھے، جنہوں نے محمد علی شبیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertising