عادل آباد: بھکتاپور اور تیرپلی قبرستانوں کی صفائی کے لیے نائب چیئرمین مجلس بلدیہ محمد روییت نے میونسپل کمشنر سےکیا مطالبہ ۔ تحریر ی یادداشت حوالے
عادل آباد۔5/اگست (تلنگانہ وائس نیوز)
عادل آباد مجلس بلدیہ کے نائب چیئرمین محمد روہت نے میونسپل کمشنر کو ایک مکتوب پیش کرتے ہوئے بھکتاپور اور تیرپلی قبرستانوں میں اُگی ہوئی گھاس، جھاڑیوں کی صفائی اور کیمیکل کے فوری چھڑکاؤ کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا کہ قبرستانوں میں حد سے زیادہ گھاس اور جھاڑیاں اُگ آنے کے باعث صفائی کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے، جس سے زائرین کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جگہیں سانپوں، زہریلے کیڑوں اور دیگر موذی جانوروں کی آماجگاہ بننے کا بھی خدشہ ہے، جو عوامی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
Advertising

وائس چیرمین محمد روہت نے میونسپل کمشنر سے اپیل کی کہ متعلقہ محکمہ صفائی کے عملے کو فوری ہدایت جاری کرتے ہوئے دونوں قبرستانوں میں گھاس کی کٹائی، جھاڑیوں کی صفائی اور دوا کے چھڑکاؤ کا کام جلد از جلد مکمل کرایا جائے تاکہ عوام کو صاف، محفوظ اور بہتر ماحول میسر آ سکے۔
Advertising

Advertising


