موٹر سائیکل چوری کی کوشش، نوجوان گرفتار ۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 2 گرام گانجہ، ایک ریڈمی 5G موبائل فون، ایک اسکریو ڈرائیور اور اسٹیل کی قینچی ضبط کرلی

موٹر سائیکل چوری کی کوشش، نوجوان گرفتار

عادل آباد، 9/اگست(تلنگانہ وائس) عادل آباد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان کو سیکیورٹی اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ یہ واقعہ لٹل اسٹار ہائی اسکول کے سامنے پیش آیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت بوروپلی وگنیش وامسی (23) ساکن سکندرآباد کے طور پر ہوئی ہے، جو پیشہ سے سوئگی ڈیلیوری بوائے بتایا گیا ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مشتبہ حالت میں پکڑا۔

Advertising

پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 2 گرام گانجہ، ایک ریڈمی 5G موبائل فون، ایک سکریو ڈرایور اور اسٹیل کی قینچی برآمد کی۔ پولیس کے مطابق ضبط شدہ گانجے کی مالیت تقریباً 400 روپے ہے۔

Advertising

ون ٹاؤن انسپکٹر بی. سنیل کمار نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم گانجے کا عادی تھا اور منشیات خریدنے کے لیے رقم حاصل کرنے کی غرض سے موٹر سائیکلوں کی چوری کرتا تھا۔

Advertising

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کا ماضی بھی مجرمانہ سرگرمیوں سے وابستہ رہا ہے۔ حیدرآباد میں اس کے خلاف پہلے ہی 6 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جن میں چوری کے 5 اور قتل کا ایک مقدمہ شامل ہے۔

Advertising

عادل آباد ون ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف موٹر سائیکل چوری کی کوشش اور گانجہ رکھنے کے الزام میں مقدمات درج کرکے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

Advertising

اس کارروائی میں ون ٹاؤن سب انسپکٹر ناگناتھ کے علاوہ پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی عملہ نے حصہ لیا۔