ہلدوانی واقعہ کے خلاف عادل آباد میں کل پدیاترا اور ستیہ گرہ

ہلدوانی واقعہ کے خلاف عادل آباد میں کل پدیاترا اور ستیہ گرہ

عادل آباد، 13 اگست(تلنگانہ وائس) ہلدوانی میں کانگریس ریلی کے مقام کو بعض ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے گنگاجل سے ’پاک‘ کیے جانے کے واقعہ کے خلاف اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی اپیل پر عادل آباد ضلع مرکز میں کل پدیاترا اور ستیہ گرہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر نریش جادھو نے بتایا کہ پدیاترا صبح 11 بجے نئے ضلع کانگریس دفتر سے شروع ہوکر شہر کے امبیڈکر چوک تک پہنچے گی، جہاں بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے سامنے ستیہ گرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہلدوانی میں پیش آئے واقعہ کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاج درج کراتے ہوئے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔

Advertising

ڈاکٹر نریش جادھو نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ اس پدیاترا اور ستیہ گرہ پروگرام کی کوریج کے لیے شرکت کریں۔

Advertising

Advertising