محمد علی شبیر کی عادل آباد آمد، کانگریس قائدین و کارکنوں کا پرتپاک استقبال
سابق وائس چیرمین ظہیر رمضانی، کانگریس سینئیر اقلیتی قائد شیخ مجاہد المعروف پتی مجو نے کیا استقبال
عادل آباد، 15/اگست (تلنگانہ وائس) ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر 80ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کے لیے جمعہ کی شام عادل آباد ضلع مستقر پہنچے۔ ان کی آمد کے موقع پر کانگریس پارٹی قائدین اور کارکنوں کی جانب سے مؤالا بائی پاس پر شاندار استقبال کیا گیا۔
عادل آباد میونسپل سابق وائس چیئرمین ظہیر رمضانی اور کانگریس کے سینئر لیڈر محمد مجاہد المعروف ’’پتی مجو‘‘ کی قیادت میں بڑی تعداد میں کانگریس قائدین و کارکنان مؤالا بائی پاس پر جمع ہوئے اور محمد علی شبیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے نعرے لگاتے ہوئے یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محمد علی شبیر کی آمد پر کانگریس کارکنوں میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔ استقبال کے بعد وہ کانگریس قائدین و کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی شکل میں مقامی پین گنگا گیسٹ ہاؤس روانہ ہوئے، جہاں ان کے قیام اور آئندہ پروگراموں کے انتظامات کیے گئے۔

اس موقع پر کانگریس کے مختلف شعبوں سے وابستہ قائدین، عوامی نمائندے، سینئر کارکنان اور مقامی ذمہ داران موجود تھے۔ قائدین نے کہا کہ محمد علی شبیر کی عادل آباد آمد ضلع کے لیے باعثِ مسرت ہے اور ان کی موجودگی میں 80ویں یومِ آزادی کی تقریبات مزید شاندار انداز میں منعقد ہوں گی۔

واضح رہے کہ 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر عادل آباد ضلع انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ محمد علی شبیر ہفتہ کو منعقد ہونے والی یومِ آزادی کی مرکزی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
Advertising

Advertising

Advertising


تلنگانہ وائس | Advertising & News
Telanganavoice.in

