ایچوڑہ تحصیلدار عمران خان کو ’’بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا

ایچوڑہ تحصیلدار عمران خان کو ’’بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا

عادل آباد، 15 اگست (تلنگانہ وائس) ضلع عادل آباد کے ایچوڑہ تحصیلدار عمران خان کو سرکاری خدمات میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ’’بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر عادل آباد پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی حکومتِ تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر راجَرشی شاہ، ضلع ایس پی اکھل مہاجن، آئی پی ایس سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔

بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ حاصل کرنے پر تحصیلدار عمران خان کو ساتھی ملازمین، دوست و احباب اور رشتہ داروں نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertising