الیاس احمد راحل کو بیسٹ لیکچرر ایوارڈ سے نوازا گیا

نرمل سے وسیع اللہ خان کی رپورٹ
نرمل.15/اگست (تلنگانہ وائس نیوز) تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج بوائز نرمل میں سینئر لیکچرر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے الیاس احمد راحل کو ان کی بہترین تدریسی و تعلیمی خدمات کے اعتراف میں بیسٹ لیکچرر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ضلع کلکٹر بھاویش مشرا اور رکن اسمبلی مہیشور ریڈی کے ہاتھوں الیاس احمد راحل کو توصیفی سند پیش کرتے ہوئے یہ اعزاز دیا گیا۔

اس موقع پر ان کے برادران جمیل احمد (ٹیچر)، خلیل احمد، محمد مصعب اور ایان کے علاوہ RLC محمد سلیم الدین، پرنسپل مہیش، دیگر لیکچررز، اساتذہ، دوست و احباب نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Advertising

اعزاز حاصل کرنے پر الیاس احمد راحل نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ عہدیداران، RLC، پرنسپل، لیکچررز، اساتذہ، دوستوں اور احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ مسرت ہونے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔
Advertising

الیاس احمد راحل ایک شفیق، مخلص اور باصلاحیت معلم کی حیثیت سے طلبہ، اولیائے طلبہ اور اساتذہ برادری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ تدریس کے ساتھ طلبہ کی تعلیمی رہنمائی اور اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں۔
Advertising

انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ اور صحافت سے وابستہ افراد کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اعزاز کے موقع پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
Advertising


