سرزمین عادل آباد پر ۱۱ واں عظیم الشان جلسۂ عید میلاد النبی ﷺ و عظمتِ مصطفیٰ کانفرنس،
عادل آباد۔25/اگست (تلنگانہ وائس نیوز)
حضرت سید شاہ نصرت علی قادری چشتی صابری جامع السلاسل کی اطلاع کے مطابق خانقاہِ محمدی اجمیری نصرتی کے تحت بتاریخ ۲۵ اگست بروز منگل بعد نمازِ مغرب ڈبلیو فنکشن ہال تنتولی روڈ میں عظمتِ مصطفیٰ کانفرنس زیرِ صدارت حضرت قبلہ صوفی عبد الصمد صاحب قادری شطاری قلندری شہزادہ صوفی سرکار حضرت حسن علی شاہ قادری شطاری قلندری رحمۃ اللہ علیہ صوفی نگر نرمل منعقد ہوگی۔
Advertising

مجلس کا آغاز قراتِ کلامِ پاک سے ہوگا، بعد ازاں میلادِ پاک کی محفل ہوگی۔ بعد محفلِ میلاد شعلہ بیان مقرر حضرت مولانا الحاج محمد ذاکر حسین صاحب بندہ نوازی کامل الفقہ و جامعہ نظامیہ کا مدلل بیان ہوگا۔ بعد ازاں لنگر کا نظم رہے گا۔ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے مجلسِ نعتیہ کلام ہوگی۔ بعد نمازِ تہجد صلوٰۃ و سلام کا اہتمام ہوگا۔
Advertising

بعد نمازِ فجر بارگاہِ حضرت سیدنا سراج الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر چادرِ مبارک پیش کی جائے گی اور کھیر کی تقسیم ہوگی۔
Advertising

ساڑھے نو بجے خطبۂ عید میلاد النبی ڈبلیو فنکشن ہال میں پڑھا جائے گا۔ ساڑھے دس بجے لنگرِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے لنگر تقسیم ہوگا۔ بعد لنگر سبھی حضرات گھروں کو تشریف لے جائیں گے اور جمعرات ۲۷ اگست سے سارے حضرات اپنے اپنے گھروں پر عید میلاد النبی ﷺ مع لنگر منائیں گے۔ بروز اتوار ۱۶ ربیع الاول کو بعد نمازِ مغرب مجلسِ فیضانِ اولیاء بہ نسبت حضرت سیدنا بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت سیدنا علاء الدین علی احمد صابر کلیری رحمۃ اللہ علیہ کی نسبت پر محفل ہوگی اور لنگر ہوگا۔
سبھی سے التماس ہے کہ ان پُرنور اعمال میں مع مستورات و دوست احباب شرکت فرما کر مستفید ہوں۔ مستورات کے لیے پردے کا نظم رہے گا۔

8919329620

