ایئرپورٹ کے لیے اراضی حصولیابی کے کاموں میں تیزی لائی جائے ۔  کلکٹر راجرشی شاہ کسانوں سے اعتراضات وصول کرتے ہوئے مقررہ مدت میں اراضی حصولیابی اور سماجی اثرات کا سروے مکمل کرنے کی ہدایت

ایئرپورٹ کے لیے اراضی حصولیابی کے کاموں میں تیزی لائی جائے ۔  کلکٹر راجرشی شاہ

کسانوں سے اعتراضات وصول کرتے ہوئے مقررہ مدت میں اراضی حصولیابی اور سماجی اثرات کا سروے مکمل کرنے کی ہدایت

عادل آباد، 24 اگست(تلنگانہ وائس) ضلع میں ایئرپورٹ کے قیام کے لیے اراضی حصولیابی کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ضلع کلکٹر راجارشی شاہ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔

پیر کے روز کلکٹریٹ کے اجلاس ہال میں ایئرپورٹ کے قیام کے سلسلے میں اراضی حصولیابی سمیت مختلف امور کی پیش رفت پر متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ کلکٹر نے جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

Advertising

اس موقع پر ضم شدہ مواضعات اور دیگر علاقوں میں اراضی حصولیابی کے ساتھ ساتھ سماجی اثرات کے جائزہ سروے کی تکمیل پر تفصیلی طور پر غور کیا گیا۔ کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کسانوں سے اعتراضات وصول کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر تمام کارروائی مکمل کی جائے۔

Advertising

انہوں نے کہا کہ اراضی حصولیابی کے عمل میں کسی بھی طرح کی دشواری پیدا نہ ہو، اس کے لیے عوام کو واضح معلومات فراہم کرتے ہوئے کاموں کو شفاف انداز میں آگے بڑھایا جائے۔

Advertising

اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹرس آر۔ ایس۔ چترو اور راجیشور، لینڈ سروے اے ڈی پربھاکر، آر ڈی او جگدیشور، اریگیشن ایس ای پربھوکلیان کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے عہدیدار، تحصیلدار اور دیگر عملہ موجود تھا۔