راکھی باندھ کر عادل آباد کے کونسلروں سے چیئرپرسن بنڈاری انوشا ستیش نے قائم کی بھائی چارے کی مثال
عادل آباد۔28/اگست (تلنگانہ وائس) عادل آباد میونسپل چیئرپرسن بنڈاری انوشا ستیش نے اپنے مکان پر میونسپل کونسلروں کے لیے خصوصی راکھی بندھن پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام کونسلروں کو راکھی باندھ کر مٹھائی کھلائی اور راکھی تہوار کی مبارکباد پیش کی۔

میونسپل وائس چیئرمین محمد روہت، ایم آئی ایم پارٹی ٹاون صدر نزیر احمد، کانگریس پارٹی فلور لیڈر ایجّگیری سنجے،این آر آئی کونسلر محبوب، ٹی آر ایس پارٹی فلور لیڈر اینگنٹی پرکاش، نمائندہ کونسلر راشد الحق،پرویز، رضوان محی الدین سمیت مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کونسلروں کی کلائی پر چیئرپرسن نے راکھی باندھتے ہوئے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا۔
Advertising

اس موقع پر چیئرپرسن بنداری انوشا ستیش نے کہا کہ وہ میونسپلٹی کے ہر کونسلر کو اپنے بھائی کی طرح سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی کی ہمہ جہت ترقی کے لیے تمام کونسلروں کو متحد ہوکر کام کرنا چاہیے۔ کونسلروں کو جب بھی کسی ضرورت کا سامنا ہو، وہ ایک بہن کی حیثیت سے ان کے ساتھ کھڑی رہیں گی اور ہر ممکن تعاون کے لیے دستیاب رہیں گی۔
Advertising

انہوں نے کہا کہ راکھی تہوار ہم سب کے درمیان محبت، خلوص، قربت اور بھائی چارے کے جذبے کو مزید مضبوط کرے۔ انہوں نے عادل آباد کے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ باہمی بھائی چارے، اتحاد اور محبت کے ساتھ زندگی گزاریں۔
Advertising

عادل آباد کے ہر خاندان میں خوشی، امن اور خوشحالی کے فروغ کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے چیئرپرسن نے کہا کہ راکھی کا یہ تہوار سماج میں باہمی محبت اور رشتوں کی مضبوطی کا پیغام دیتا ہے۔
Advertising

میونسپل چیئرپرسن کی جانب سے منعقدہ یہ راکھی تقریب سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر باہمی اخوت، محبت اور اپنائیت کی خوبصورت مثال بن گئی۔
Advertising

اس موقع پر وائس چیئرمین روہت، ایم آئی ایم پارٹی ٹاون صدر نزیر احمد، کانگریس فلور لیڈر ایجّگیری سنجے، ٹی آر ایس فلور لیڈر اینگنٹی پرکاش، کونسلرس چرن گوڑ، رضوان، محیبوب، پرویز، ناکسین، راشید الحق سمیت دیگر کونسلرس موجود تھے۔


