میونسپل کوآپشن انتخابات نہ کرائے گئے تو چیئرپرسن کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ۔ جوگو روی
کانگریس ، ایم آئی ایم اور بی آر ایس کے ایک ہونے کا لگایا الزام
عادل آباد۔30/اگست (تلنگانہ وائس) بی جے پی ضلع نائب صدر جوگو روی نے انتباہ دیا ہے کہ اگر عادل آباد میونسپلٹی میں کوآپشن ممبران کے انتخاب کا عمل مقررہ طریقہ کار کے مطابق انجام نہیں دیا گیا تو وہ میونسپل چیئرپرسن کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس ، ایم آئی ایم اور بی آر ایس ایک ہوچکے ہیں ۔
کیمپ آفس میں منعقدہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جوگو روی نے الزام عائد کیا کہ میونسپل کوآپشن انتخابات کے معاملے میں کانگریس پارٹی کو بی آر ایس لیڈر و سابق وزیر جوگو رامنا مشورے اور تجاویز دے رہے ہیں۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر جوگو رامنا اور کانگریس لیڈر کندی سرینواس ریڈی ایک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوآپشن انتخابات جمہوری اصولوں اور قانون کے مطابق شفاف طریقے سے منعقد کیے جائیں۔
Advertising

جوگو روی نے کہا کہ میونسپل کوآپشن انتخابات کے عمل میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
Advertising


اس موقع پر بی جے پی کے میونسپل کونسلرس سائی، راکیش، گھنٹہ جیون، ہنومانلو، منوج، پوشالو، ستیش، شیوا، بھوم ریڈی اور دیگر موجود تھے۔
Advertising


