بینک ملازمین کے ساتھ بدسلوکی پر ایم آئی ایم صدر عادل آباد کے خلاف مقدمہ بینک عملے سے مبینہ بدسلوکی اور دھکم پیل کا الزام، ٹو ٹاؤن پولیس کی تحقیقات جاری

عادل آباد میں ایم آئی ایم صدر نذیر احمد اور اعجاز احمد کے خلاف مقدمہ درج

اے ڈی سی سی بینک کے ریکوری عملے سے مبینہ طور پر بحث و تکرار اور دھکم پیل کا الزام ۔ سی آئی ناگراجو

عادل آباد۔21/ستمبر(تلنگانہ وائس) عادل آباد ٹو ٹاؤن پولیس نے ایم آئی ایم صدر نذیر احمد اور ان کے بھتیجے اعجاز احمد کے خلاف پیر کے روز مقدمہ درج کیا ہے۔

ٹو ٹاؤن سی آئی کے. ناگراجو کے مطابق، نذیر احمد کہ بھتیجے اعجاز احمد نے اے ڈی سی سی بینک سے نزیر احمد کی اہلیہ کے نام پر قرض حاصل کیا تھا، جس کی اقساط کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ اقساط کی وصولی کے لیے پیر کی صبح بینک کا ریکوری عملہ نذیر احمد کے پاس پہنچا۔

Advertising

پولیس کے مطابق، اس موقع پر اقساط کی ادائیگی کے بجائے نذیر احمد اور اعجاز احمد نے ریکوری عملے سے مبینہ طور پر بحث و تکرار کی اور عملے کے ارکان کو دھکا دیتے ہوئے حملہ کیا۔

بینک حکام کی جانب سے دی گئی شکایت کی بنیاد پر دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سی آئی ناگراجو نے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertising

 

Advertising