ڈیرا کرشنا ریڈی کانگریس فرنٹل آرگنائزیشنز کے کوآرڈینیٹر مقرر
AICC اور TPCC کی ہدایات پر تقرری، ذیلی شعبوں میں تال میل اور پارٹی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کی ذمہ داری
عادل آباد۔27/ستمبر(تلنگانہ وائس)عادل آباد ضلع کانگریس پارٹی کے ذیلی شعبوں (فرنٹل آرگنائزیشنز) کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے ایچّوڑہ منڈل کے بوری گام سے تعلق رکھنے والے ڈیرا کرشنا ریڈی کو مقرر کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ضلع کانگریس کمیٹی (DCC) کے صدر ڈاکٹر نریش جادھو نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تقرری آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (TPCC) کی ہدایات کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔

نریش جادھو نے کہا کہ ضلع میں کانگریس کے مختلف ذیلی شعبوں کے درمیان تال میل قائم کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کی ذمہ داری کرشنا ریڈی کو سونپی گئی ہے۔ انہوں نے ذیلی شعبوں کے قائدین اور کارکنوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم کرتے ہوئے پارٹی پروگراموں کو زمینی سطح پر وسیع پیمانے پر منعقد کرنے کی ہدایت دی۔
Advertising

نریش جادھو نے امید ظاہر کی کہ کرشنا ریڈی انہیں سونپی گئی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں انجام دیتے ہوئے کانگریس کے ذیلی شعبوں کو مزید مستحکم کریں گے۔ کرشنا ریڈی کی تقرری پر ضلع کانگریس قائدین اور کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔
Advertising

Advertising


