اہل افراد کو فوڈ سکیورٹی قانون کے فوائد یقینی بنائے جائیں ۔ فوڈ سیفٹی کمیشن چیرمین گولی سرینواس ریڈی عادل آباد کے مختلف دیہات میں آنگن واڑی مراکز، اسکولوں اور راشن دکانوں کا اچانک معائنہ؛ رمس اسپتال میں بچوں کے وارڈ کا بھی جائزہ

اہل افراد کو فوڈ سکیورٹی قانون کے فوائد یقینی بنائے جائیں ۔ تلنگانہ فوڈ سیفٹی کمیشن چیرمین گولی سرینواس ریڈی

عادل آباد کے مختلف دیہات میں آنگن واڑی مراکز، اسکولوں اور راشن دکانوں کا اچانک معائنہ؛ رمس اسپتال میں بچوں کے وارڈ کا بھی جائزہ

عادل آباد، 30/ ستمبر(تلنگانہ وائس) تلنگانہ فوڈ کمیشن کے چیئرمین گولی سرینواس ریڈی نے منگل کے روز عادل آباد ضلع کا دورہ کرتے ہوئے فوڈ سکیورٹی ایکٹ 2013 کے تحت جاری اسکیموں پر عمل آوری کا فیلڈ سطح پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے گڈی ہتنور، سیتاگوندی، پونناری اور کوڈتھ دیہات میں آنگن واڑی مراکز، اسکولوں اور راشن دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔

گڈی ہتنور میں آنگن واڑی مرکز اور زیڈ پی ہائی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے چیئرمین نے بچوں اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی غذائیت بخش خوراک اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ سیتاگوندی آنگن واڑی مرکز میں مستحقین کو فراہم کی جانے والی غذائیت بخش خوراک اور مرکز کی جانب سے دی جانے والی خدمات کا بھی جائزہ لیا۔

پونناری اور کوڈتھ دیہات میں آنگن واڑی مراکز اور راشن دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کے ذخیرے، تقسیم کے طریقہ کار اور مستحقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نے مقامی سرپنچوں اور عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل اور مشکلات سے بھی واقفیت حاصل کی۔

Advertising

اس موقع پر گولی سرینواس ریڈی نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی ایکٹ 2013 کے تحت اہل ہر فرد تک حکومت کی فوڈ سکیورٹی اسکیموں کے فوائد مؤثر انداز میں پہنچانا فوڈ کمیشن کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشن اشیاء، آنگن واڑی کے ذریعے فراہم کی جانے والی غذائیت بخش خوراک اور دیگر فلاحی اسکیموں کے فوائد مستحقین تک صحیح طور پر پہنچ رہے ہیں یا نہیں، اس کا زمینی سطح پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Advertising

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فوڈ سکیورٹی اسکیموں کے نفاذ میں کسی بھی قسم کی دشواری، شکایت یا خامی کی صورت میں فوڈ کمیشن کے علم میں لائیں۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح منعقد ہونے والے جائزہ اجلاس میں عوام براہِ راست شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں۔

رمس اسپتال کا بھی دورہ

 

دورے کے دوران فوڈ کمیشن کے چیئرمین نے عادل آباد کے رمس اسپتال کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر بچوں کے وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات کے بارے میں ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بہتر اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

اس دورے کے موقع پر ڈی ایس او نندنی، ڈی ایم سدھارانی، ڈی آر ڈی او پی ڈی رویندر راٹھوڑ، ڈی ای او مادھوی، ڈی ڈبلیو او ملکّا سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور عملہ موجود تھا۔

Advertising

#TelanganaVoice #Adilabad #FoodCommission #FoodSecurityAct #GoliSrinivasReddy #RationShops #Anganwadi #RIMSAdilabad