عوامی مسائل کے حل کے لیے واٹس ایپ گریوینس سیل کا آغاز ۔ گھر بیٹھے شکایات درج کرانے کی سہولت، 9492341947 پر صرف واٹس ایپ کے ذریعے پیغام بھیجنے کی اپیل ضلع کلکٹر راجارشی شاہ کا اعلان

عوامی مسائل کے حل کے لیے واٹس ایپ گریوینس سیل کا آغاز ۔ گھر بیٹھے شکایات درج کرانے کی سہولت، 9492341947 پر صرف واٹس ایپ کے ذریعے پیغام بھیجنے کی اپیل

ضلع کلکٹر راجرشی شاہ کا اعلان

عادل آباد، 8/ اکتوبر 2026(تلنگانہ وائس) عادل آباد ضلع کے عوامی مسائل اور شکایات کے آسان اور فوری حل کے مقصد سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے خصوصی واٹس ایپ گریوینس سیل کا آغاز کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

کلکٹر نے کہا کہ عوام کو اپنی شکایات اور درخواستیں پیش کرنے کے لیے ہر مرتبہ کلکٹریٹ آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس ڈیجیٹل سہولت کے ذریعے عوام اپنے گھر سے ہی مسائل کو متعلقہ حکام کے علم میں لا سکتے ہیں۔

Advertising

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے عوام اپنی شکایات واٹس ایپ نمبر 9492341947 پر میسج کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ شکایت کے ساتھ مسئلے کی مکمل تفصیلات، مقام، پتہ، متعلقہ دستاویزات یا دیگر ثبوت اور تصاویر بھی ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کلکٹر نے بتایا کہ عوام سے موصول ہونے والی ہر شکایت کو ایک خصوصی ٹیم درج کرے گی اور فوری طور پر متعلقہ محکمہ کے افسران کو کارروائی کے لیے بھیجا جائے گا۔ شکایات کے ازالے کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی جائے گی اور مقررہ مدت میں مسائل حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ضلع کلکٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ واٹس ایپ گریوینس سیل کی سہولت سے بھرپور استفادہ کریں اور صرف عوامی مسائل اور سرکاری خدمات سے متعلق شکایات ہی اس نمبر پر بھیجیں۔ انہوں نے غیر ضروری یا جھوٹے پیغامات بھیجنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی۔

کلکٹر راجارشی شاہ نے واضح کیا کہ 9492341947 نمبر صرف واٹس ایپ پیغامات کے لیے ہے، اس نمبر پر فون کال نہ کرنے کی عوام سے اپیل کی گئی ہے۔