تلنگانہ وائس کی کامیابی کے لیے نیک تمنائیں
عادل آباد۔ 6/جون (تلنگانہ وائس)
اردو و انگریزی زبانوں پر مشتمل نئی نیوز ویب سائٹ "تلنگانہ وائس” کے اجراء پر صحافی خضر احمد یافعی، ان کی ٹیم اور تمام معاونین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
عادل آباد میں صحافتی میدان میں خضر احمد یافعی کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے اردو صحافت کو نئی شناخت دلانے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ نئی ویب سائٹ صحافت کے میدان میں ایک مؤثر اور بااعتماد پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔
میں اس کے روشن مستقبل اور مسلسل کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
ظہیر رمضانی
سابق میونسپل وائس چیئرمین، عادل آباد

