عادل آباد کی شالیمار ہوٹل میں فوڈ سیفٹی افسر کا اچانک معائنہ، ہوٹل سیل ناقص کچن سہولیات اور فوڈ سیفٹی لائسنس نہ ہونے پر کارروائی، غذائی اشیاء کے نمونے لیبارٹری روانہ

عادل آباد کی شالیمار ہوٹل میں فوڈ سیفٹی افسر کا اچانک معائنہ، ہوٹل سیل

ناقص کچن سہولیات اور فوڈ سیفٹی لائسنس نہ ہونے پر کارروائی، غذائی اشیاء کے نمونے لیبارٹری روانہ

عادل آباد، 15 ستمبر(تلنگانہ وائس) عادل آباد ٹاؤن کے بھکتاپور میں واقع شالیمار ہوٹل کا فوڈ سیفٹی آفیسر پرتیوشا نے منگل کے روز اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہوٹل کے کچن، کھانا پکانے کے آلات، فوڈ پریپریشن ایریا اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

معائنے کے دوران مختلف غذائی اشیاء کے نمونے حاصل کیے گئے، جنہیں جانچ کے لیے لیبارٹری روانہ کیا جائے گا۔ فوڈ سیفٹی آفیسر نےمیڈیا کو  بتایا کہ کچن میں مناسب سہولیات نہ ہونے اور  فوڈ سیفٹی لائسنس موجود نہ ہونے کے باعث ہوٹل کو سیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے انتظامیہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں اور کھانے کی اشیاء کو محفوظ طریقے سے تیار اور ذخیرہ کریں۔ فوڈ ہینڈلرز کو صفائی کا خاص خیال رکھنے، معیاری اشیاء استعمال کرنے اور زائدالمیعاد یا غیر محفوظ غذائی اشیاء کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت دی ۔

Advertising

فوڈ سیفٹی افسر پرتیوشا نے ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertising

Advertising