مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز میں داخلے جاری، جامعہ کے وفد کا عادل‌آباد دورہ

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز میں داخلے جاری، جامعہ کے وفد کا عادل‌آباد دورہ

عادل‌آباد، 15 ستمبر(تلنگانہ وائس)

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے فاصلاتی نظامِ تعلیم (Distance Education) کے ذریعے طلبہ و طالبات کو اپنی تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے کے بہترین مواقع میسر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، ڈائریکٹر CPDUMT نے عادل آباد میں فاصلاتی تعلیم کے داخلہ مہم کے سلسلے میں "گوتمی ڈگری کالج” میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

یونیورسٹی گزشتہ کئی برسوں سے کامیابی کے ساتھ مختلف فاصلاتی تعلیمی کورسز چلا رہی ہے، جبکہ عصرِ حاضر کے تقاضوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے متعدد نئے اور روزگار پر مبنی کورسز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایم اے اردو، ایم اے عربی، ایم اے انگریزی، ایم اے ہندی، ایم اے اسلامیات، ایم اے تاریخ، بی اے، بی ایس سی اور بی کام سمیت متعدد کورسز میں داخلے جاری ہیں۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر ایس ایم فصیح اللہ نے بتایا کہ ڈپلومہ اِن جرنلزم، ڈپلومہ اِن ٹیچ انگلش، ڈپلومہ اِن اردو، ڈپلومہ اِن ارلی چائلڈ ہُڈ کیئر کے علاوہ دیگر ایک سالہ ڈپلومہ کورسز میں بھی طلبہ و طالبات داخلہ لے کر استفادہ کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مظہر قادری، ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ ایم بی اے اور بی ایڈ میں داخلے انٹرنس ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوں گے، جس کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 ستمبر 2026 ہے، جبکہ میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے دیگر کورسز کے لیے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2026 ہے۔ خواہشمند طلبہ و طالبات مانو کے ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست داخل کر سکتے ہیں۔

Advertising

مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر محمد مظہر قادری، اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر، حیدرآباد سے فون نمبر 040-24526656 یا 8121739898 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ عادل آباد اسٹڈی سنٹر (گوتمی ڈگری کالج) سے 8099885778 پر بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Advertising

اس موقع پر عادل آباد اسٹڈی سنٹر کے کوآرڈینیٹر سید ابو مظہر رضاء اور پرنسپل گوتمی ڈگری کالج محمد عبد الحمید، سید محسن، سید مجاہد سر، الباس سر اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

Advertising