بی آر ایس قائد امتیاز اسحاق کی سالگرہ، کے ٹی آر سمیت پارٹی قائدین کی مبارکباد

حیدر آباد۔18/جون (تلنگانہ وائس) بی آر ایس کے ریاستی سکریٹری اور سابق چیئرمین اقلیتی فنانس کارپوریشن جناب امتیاز اسحاق نے اپنی سالگرہ کے موقع پر بی آر ایس کے ورکنگ پریزیڈنٹ (کے ٹی آر) سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے جناب امتیاز اسحاق کو یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، خوشحالی اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جناب امتیاز اسحاق طویل عرصے سے عوامی خدمات اور اقلیتی فلاح و بہبود کے میدان میں سرگرم کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔ ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو مختلف حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

اس موقع پر پارٹی قائدین اور کارکنان نے بھی جناب امتیاز اسحاق کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تلنگانہ وائس کی جانب سے بھی جناب امتیاز اسحاق کو یومِ پیدائش پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور دعا کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، درازیٔ عمر اور مزید عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔